پشاور(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ ناصر محمود نے کہا ہے کہ ضلع نوشہرہ کو ڈرگ و کرائمز فری ڈسٹرکٹ اور امن کا گہوارہ بنانے کے لئے ضلع بھر میں مجرموں کیخلاف دائرہ تنگ کر کے مجرموں کے ٹھکانوں پر دن رات چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ مجرموں کا دن رات پیچھا کیا جا رہا ہے عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کے موبائل موٹر سائیکل سوار اور پیادہ دستے دن رات گشت کر رہے ہیں ضلع نوشہرہ کے پہاڑی او ر میدانی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود نے پشاور پریس کلب کے سینئر رپورٹر سید سبز علی شاہ اور ملک حشمت خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کے خاتمے اور امن کے قیام کے لئے علاقہ کے لوگوں علمائے کرام اور تاجروں سے رابطے شروع کر دیئے گئے ہیں جبکہ عوام کے تعاون کے لئے ضلع بھر میں کھلی کچہریوں کا اہتمام بھی کیا جائے گا عوام کی حفاظت کے لئے پولیس کی قربانیاں قابل تحسین ہیں پولیس افسر اور جوان بڑی بہادری سے عوام کے تحفظ کی ذمہ داروں پوری کر رہے ہیں ضلع نوشہرہ میں ناکہ بندیاں کر کے چیکنگ کا سلسلہ بھی سخت کر دیا گیا ہے اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی لگا دی گئی ہے مجرموں کا قلع قمع کرنا اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانا پولیس کی ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں کوئی بھی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا ضلع نوشہرہ میں جی ٹی روڈ اور تمام شاہراؤں پر دن رات سفر کو محفوظ بنانے کے لئے پولیس کی گشتوں کا سلسلہ بڑھا دیا گیا ہے۔