ملتان (سٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی کے حلقہ 155 کی شیخ برادری کے سربراہ شیخ محمد ظفر،شیخ محمد یوسف ،شیخ فہیم الحق،شیخ محمد یوسف ،شیخ طیب،شیخ محمد ہارون نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ ن لیگ کے دیرینہ ساتھی بزرگ مخدوم جاوید ہاشمی کو این اے 155 کا ٹکٹ جاری کرے جن کی پارٹی اور ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے بیش بہا قربانیاں ہیں شیخ برادری کا 15 ہزار سے زائد ووٹ ہے جو وہ مخدوم جاوید ہاشمی کو دیں گے۔