• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ شہریوں کو مفت آٹا دیا جارہا ہے، کمشنر

ملتان(سٹاف رپورٹر )حکومت پنجاب کی جانب سے تاریخی رمضان پیکج کی شہریوں تک فراہمی جاری ہے۔ اس سلسلے میں کمشنر ملتان ڈویژن انجینئرعامر خٹک نے آٹا پوائنٹس پر فراہمی کا جائزہ لینے کیلئے مختلف مقامات کا اچانک دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ ڈویژن کے مختلف پوائنٹس پر شہریوں کو مفت آٹے کی فراہمی شروع کردی گئی۔ عوامی شکایات پر پوائنٹس پر انتظامات بہتر کئے جارہے ہیں۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ شہریوں کو مفت آٹا دیا جارہا ہے۔ تمام پوائنٹس پر سایہ دار مقامات اور سکیورٹی کے مثالی انتظامات بھی کئے ہیں۔ شہری مفت آٹے کیلے حصول کیلئے اپنی اہلیت 8070پر مسیج کرکے چیک کرسکتے ہیں۔کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ ضلعی افسران عوام کے رش کو مدنظر رکھ کر آٹا فراہمی عمل میں بہتری لائیں۔ کمشنر عامر خٹک نے شہریوں سے بھی بات چیت کی اور مسائل دریافت کئے۔
ملتان سے مزید