• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائی، فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے

ملتان (سٹاف رپورٹر )معیاری خوراک کی عدم فراہمی پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان، خانیوال، وہاڑی اور لودھراں میں کریانہ سٹورز، سویٹس یونٹس، ڈیری پروڈکشن یونٹس سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی ، اس دوران حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد، 150 ساشے گٹکا، 16 لٹر مضر صحت مشروبات تلف کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سمیجہ آباد سٹریٹ 5 ملتان میں مینوفیکچرنگ یونٹ کو پروسیسنگ ایریا میں حشرات کی بھرمار ہونے، ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی عدم موجودگی پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسی طرح اڈا چوک جمال خانیوال میں ممنوعہ گٹکا اور ایکسپائرڈ اشیاء فروخت کرنے پر کریانہ سٹور کو 15 ہزار روپے ، کچی پکی روڈ اڈا لڈن میں ڈیری یونٹ کو فائنل پروڈکٹ پر لبلینگ نہ کرنے، صفائی ستھرائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر 12 ہزار روپے، محلہ رسول پورہ میلسی میں بیکری یونٹ کو ایکسپائرڈ مشروبات فروخت کرنے پر 10 ہزار روپے اور ملتان روڈ نزد واپڈا کالونی لودھراں میں میرج ہال کو خوراک کی نامناسب سٹوریج ہونے، قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
ملتان سے مزید