• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف سیکرٹری کامفت آٹا پوائنٹس کا دورہ، شہریوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت

لاہور(خصوصی نمائندہ) چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے مشیر برائے وزیراعظم احد خان چیمہ کے ہمراہ گزشتہ روز شہر میں مفت آٹے کی فراہمی کیلئے قائم پوائنٹس کا دورہ کیا اور سمن آباد اور سبز ہ زار میں آٹے کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا۔چیف سیکرٹری نے حکم دیا کہ مفت آٹے کے حصول میں لوگوں کو درپیش مسائل فوری حل کئے جائیں اورتصدیق سے لیکر آٹے کی فراہمی تک کا عمل کم سے کم وقت میں مکمل کیا جائے۔ انہوں نے تکنیکی مسائل کے حل کیلئے پی آئی ٹی بی کی ٹیموں کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت بھی کی۔