• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ آفس کو لاپتا افراد کی فہرست مرتب کرنے کا حکم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی ، لاپتا افراد کے اہلخانہ عدالت میں غم سے نڈھال ہوگئے اور بازیاب کرانے کی فریاد کرتے رہے، اہلخانہ نے کہا کہ عبدالرحمان کو دو ہزار پندرہ میں لیاری سے حراست میں لیا گیا، کسی گینگ سے کوئی تعلق نہیں ، عدالت نے سندھ ہائی کورٹ آفس کو فہرست مرتب کرنے اور فہرست آئی جی سندھ، سیکریٹری، حراستی مراکز کو ارسال کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بتایا جائے حراستی مراکز میں کتنے لاپتا افراد کو رکھا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید