• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقی کیلئے جدید ذرائع کا استعمال ناگزیر ہے، وزیراعظم، ایک لاکھ طلبہ کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقی کیلئے تعلیم کے جدید ذرائع کا استعمال ناگزیر ہے، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی آنے والی نسلوں کو تعلیم کی فراہمی ہمارا مقصد حیات ہونا چاہئے، ہنرمندی کی تعلیم کو فروغ دیا جائے، اساتذہ کی معیاری تربیت یقینی بنائی جائے، وفاقی وزیر تعلیم صوبوں کے ساتھ ملکر ایک مربوط پروگرام بنائیں جس میں اساتذہ کو ٹیبلٹس مہیا کئے جائیں، اساتذہ اور طلباء و طالبات کی حاضری کو ڈیجیٹائز کیا جائے اور باقاعدگی سے اسکولوں میں حاضر ہونے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کی جائے،وکیشنل سنیٹر ز بنائے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو وزیراعظم ہاؤس میں ٹیلی اسکول پاکستان اپیلی کیشن کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ایک لاکھ طلبہ کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان بھی کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ تعلیم کے حوالہ سے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیم کے فروغ کیلئے یہ ایک اچھا قدم ہے، اس پر وزیر تعلیم، سیکرٹری تعلیم، چیئرمین پی ٹی سی ایل سمیت تمام متعلقہ افسران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیم کو آگے بڑھانے کیلئے اچھا قدم لیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید