• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران اتحاد عمران کو نااہل اور پی ٹی آئی کو کالعدم کرواسکتا ہے، زلمے خلیل زاد

کراچی (نیوز ڈیسک) افغانستان اور عراق میں سابق امریکی سفیر زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ اس بات کے اشارے ہیں کہ حکمران اتحاد کے زیر کنٹرول پاکستانی پارلیمنٹ سپریم کورٹ سے عمران خان کو نا اہل قرار دلوانے کا مطالبہ کرسکتی ہے جبکہ آئندہ چند روز میں پی ٹی آئی کو کالعدم بھی قرار دلوایا جاسکتا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اگر مذکورہ اقدامات اٹھائے گئے تو پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کی امداد پر شکوک وشبھات پیدا ہوجائیں گے اور اس کیلئے عالمی تعاون بھی کم ہوجائے گا۔ سیاسی تقسیم اور تشدد بڑھنے کا امکان ہوگا۔


اہم خبریں سے مزید