اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے پیش نہ ہوئے ۔توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی نے بھی فیصلہ کیا کہ وہ نیب کے روبرو پیش نہیں ہونگی، عمران خان بھی نیب راولپنڈی میں پیش نہیں ہوئے۔نیب راولپنڈی میں عمران خان کی پیشی کیلئے سیکیورٹی کے انتظامات بھی کیے گئے تھے۔