اسلام آباد (این این آئی)امریکی ڈیمو کریٹ رکنِ کانگریس مائیک لیون نے چیئرمین پی ٹی آئی سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا جس میں پاکستان کی سیاسی صورتِ حال پر طویل گفتگو کی گئی ۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فون پر پی ٹی آئی کے کارکنوں پر مبینہ پولیس کے تشدد اور صحافیوں کو حراست میں لیے جانے پر بھی گفتگو ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ مائیک لیون سے عمران خان نے سیکیورٹی سے متعلق درپیش صورتِ حال پر بھی گفتگو کی۔