• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرخان میں لینڈ فل سائٹ منصوبہ سرخ فیتے کا شکار، لوسر پر دباؤ مزید بڑھ گیا

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) گوجرخان میں سیاسی دباؤ پر لینڈ فل سائٹ منصوبہ کو سرخ فیتے کا شکار کرکے راولپنڈی میں موجود ڈمپنگ سائٹ لوسر پر دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔اب وفاقی دارالحکومت کے کوڑے کو بھی ٹھکانے لگانے کیلئے لوسر کے اردگرد زمین حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ اس حوالے سے محکمہ مال نے سیکشن فور کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہےتاہم معاملے کو ابھی تک خفیہ رکھا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق لوسر کے قریب موجود پندرہ کے لگ بھگ بھٹہ خشت کی اراضی لینے کی کوششیں کی جارہی ہیں جس کے خلاف بھٹہ مالکان نے عدالت عالیہ سے رجوع کرلیا ہے۔ لوسر کے علاقہ عمائدین نے صورتحال پر غور کیلئے جرگہ بدھ صبح دس بجے چک بیلی روڈ پر بھمبھلی اڈہ پر طلب کررکھا ہے۔
اسلام آباد سے مزید