• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محتسب ادارے مفت انصاف کی فراہمی میں کردار ادا کر رہے ہیں، ایف پی او

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان کے محتسبین کی تنظیم فورم آف پاکستان امبڈ سمین (ایف پی او) کے27 ویں اجلاس میں قانون کی حکمرانی، بہتر گورننس کے قیام، سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کے لئے پاکستان میں محتسب کے اداروں کو مزید فعال مربوط، موثر اور متحرک کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ اجلاس میں اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان میں محتسب کے ادارے عوام کو حکومتی اداروں کی بد انتظامی کے خلاف مفت اور فوری انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایف پی او کا اجلاس وفاقی ٹیکس محتسب اور ایف پی او کے صدر ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی زیر صدارت ہوا۔
اسلام آباد سے مزید