• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہتکِ عزت کیس: فیروز خان کی درخواست پر شرمین عبید چنائے عدالت طلب

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گھریلو تنازعات کا شکار پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی درخواست پر ہتکِ عزت کیس میں ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلم ساز شرمین عبید چنائے کو عدالت نے طلب کرلیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر قانونی دستاویز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکار فیروز خان نے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ ان کی درخواست پر عدالت نے شرمین عبید چنائے کو اپنا موقف اور شواہد جمع کروانے کے لئے عدالت طلب کرلیا ہے۔

قانونی دستاویز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکار نے کیپشن میں لکھا کہ شرمین عبید چنائے، اب وقت آگیا ہے کہ آپ سامنے آئیں اور اپنے چھوٹے اور ہتک آمیز الزامات کو ثابت کریں جو آپ نے بغیر کسی تحقیق کے مجھ پر لگائے تھے۔


انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے مزید لکھا کہ شرمین عبید چنائے اس بار اپنا ہوم ورک ٹھیک سے کریں گی۔

انہوں نے آخر میں لکھا کہ انشاء اللہ جیت حق کی ہوگی، بغیر ثبوت کے الزام لگانے والا دنیا میں بھی برباد ہے اور آخرت میں بھی۔

ان کی اس پوسٹ کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صافین اور ان کے مداحوں نے فیروز خان سے حمایت کرتے ہوئے انہیں ثابت قدم رہنے کی دعا دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ دستاویزی فلم ساز شرمین عبید چنائے نے ایک ایوارڈ شو کی انتظامیہ کا اس وقت بائیکاٹ کرتے ہوئے اپنا ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان کیا تھا جب انہوں نے فیروز خان کو اعزاز کے لئے نامزد کیا تھا، بعدازاں فیروز خان نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں اس وجہ سے ان کے کئی پروجیکٹس کا نقصان ہوا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید