کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹیسٹ فاسٹ بولر وہاب ریاض نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کا چارج سنبھال لیا۔ سیکرٹری اسپورٹس پنجاب شاہد زمان اور ڈی جی اسپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے وہاب ریاض سے ملاقات کر کے انہیں کھیلوں کے امور کے بارے میں بریفنگ دی۔ وہاب ریاض نے کہا کہ اسپورٹس کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے، اسپورٹس زندگی میں ڈسپلن لاتا ہے۔ وہاب ریاض نے پاکستان سپر لیگ کی وجہ سے تاخیر سے چارج لیا ہے۔