• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی قانون سے بالاتر نہیں، دہشت گردوں کو ڈھال بنانا ناقابل برداشت ہے، وزیراعظم

تھرپارکر(اے پی پی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت مل کر پاکستان کو مشکلات سے نکالے گی‘پاکستان کی ترقی کے دشمن اوربدخواہوں کو منہ کی کھانا پڑے گی‘پاکستان کے وسیع تر مفاد کیلئے ہمیں اپنی ذات کو قربان کرنا پڑے تو یہ کوئی قربانی نہیں ‘کوئی قانون اورآئین سے بالاتر نہیں، کوئی اس ملک کے اندر دہشت گردوں کو پناہ نہیں دے سکتا، دہشت گردوں کوڈھال بنانا ناقابل برداشت ہے اس کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہمارا نعرہ ــتھر بدلے گاــ ہے ‘ پاکستان حقیقت میں تبدیل ہورہاہے ‘شہبازشریف کے وزیراعظم بننے کے بعد وفاق سندھ سے تعاون کر رہا ہے۔بدھ کوتھرمیں مقامی کوئلے سے چلنے والے توانائی کے 2 منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج تھرکے صحرا میں مزید محنت اور شبانہ روز کاوشوں سے 330میگاواٹ کا ایک منصوبہ تھل نوووا تھر اور 1320میگاواٹ کا ایک اورمنصوبہ شنگھائی الیکٹرک جو تھرکول بلاک سے منسوب ہے،کا آج افتتاح ہوا ہے۔

اہم خبریں سے مزید