لاہور( این این آئی)سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نےتحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق جمشید دستی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کی اور پی ٹی آئی کی حقیقی آزادی کی تحریک اور عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔چیئرمین عمران خان کی جانب سے جمشیددستی کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔