• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک کے بلوں پر اب ڈیجیٹل اسٹمپ لگے گی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک کے بلوں پر اب ڈیجیٹل ا سٹمپ لگے گی کے۔ الیکٹرک کا کہنا ہے کہ اس نے بلوں پر ڈیجیٹل اسٹامپ کا نظام متعارف کروا کر ایک اور صارف دوست اقدام اٹھایا ہے اس اقدام کی بدولت صارفین اپنی رقم کی ادائیگی کا ڈیجیٹل ثبوت رکھ سکیں گے، جس کے ریکارڈ تک رسائی کے ای لائیو اَیپ، ویب سائٹ اور واٹس ایپ سروس پورٹل کے ذریعے حاصل ہوگی اعلامیے کے مطابق صارفین کے کسی بھی ماہ کے ادا شدہ بل کے اوپر بائیں کونے پر ایک سبز ا سٹمپ ہوگی، جو اس بات کی نشاندہی ہے کہ تمام واجبات ادا کردیے گئے ہیں اگر کوئی صارف اپنے واجبات قسطوں میں ادا کررہا ہے تو بل کے اوپر بائیں جانب نیلے رنگ کی ا سٹمپہوگی جو اس بات کی علامت ہے کہ رواں ماہ کی رقم وصول ہوگئی ہیں۔ اس وقت 10 لاکھ سے زائد صارفین ڈیجیٹل ذرائع سے کے الیکٹرک کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں یوٹیلیٹی صارفین کے رجحان میں نمایاں تبدیلی دیکھ رہی ہے اور کل ادائیگیوں کا تقریباً 62 فیصد متبادل ڈیلیوری چینلز کے ذریعے کیا جاتا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید