• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور محمد ایاز خان نے پیٹ میں بیرون ملک منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت درخواست منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں ۔ استغاثہ کے مطابق ملزم ذاکر سکنہ شمالی وزیر ستان بذریعہ پشاور ائیر پورٹ بیرون ملک منشیات سمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا جس کو انٹی نارکارٹکس فورس نے گرفتار کیا ملزم کے معدے سے خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں کیپسول نکالے گئے تھے جو چرس سے بھرے ہوئے تھے جس کے بعد اے این ایف اہلکاروں نے ملزم کے خلاف منشیات مقدمہ درج کردیا ۔ ملزم نے گرفتاری کے بعد عدالت میں ضمانت درخواست دیدی درخواست پر سماعت کے دوران ملزم کے وکیل سفینہ وزیر ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ مذکورہ کیس میں ایف ایس ایل رپورٹ موجود نہیں ہے جبکہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر بھی سات گھنٹے تاخیر سے درج ہوئی ہے ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود نہیں ہیں لہذا عدالت ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کریں ۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسے ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردیے ۔
پشاور سے مزید