• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر نصابی سرگرمیوں سے طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد ملتی ہے، کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہا ہے کہ غیر نصابی سرگرمیوں سے طلباءکی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد ملتی ہے، تعلیمی اداروں میں کلچرل شوز اور فیسٹیول کے ذریعے اپنے وطن کا کلچر نئی نسل کے سینے میں منتقل کیا جاسکتا ہے جس سے صحت مند سوچ رکھنے والا معاشرتی پروان چڑھتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ایمرسن یونیورسٹی میں سپورٹس اینڈ کلچر فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔کمشنر نے کہا کہ آج وطن عزیز جن حالات سے گزر رہا ہے نئی نسل کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں تعلیمی نظام بہتر کرکے جدید خطوط پر انکی ذہنی آبیاری کرنا ناگزیر ہے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ خوبصورت پاکستان کے نام سے ایمرسن یونیورسٹی سے ایک مہم کا آغاز کیا جارہا ہے جس میں اپنے وطن کے مثبت پہلوؤں کو دنیا کے سامنے لایا جائے گا۔کمشنر نےپوزیشن ہولڈرز طلباءو طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے۔
ملتان سے مزید