• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہر چورنگی پر تعمیر پل ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا، بلاول بھٹو نے افتتاح کیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلستان جوہر میں جوہر چورنگی پر تعمیر کیا گیا پل ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے فلائی اور برج کا افتتاح کیا ، فلائی اوور کو ملک کے معروف فنکار ضیا محی الدین کے نام سے منسوب کیا گیا ہے، اس موقعے پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیربلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو منصوبے کے متعلق بریفنگ دی، جوہر چورنگی پر تعمیر ہونے والے اس پل کے تعمیراتی کام کو پانچ ماہ کے مختصر عرصے میں مکمل کیا گیا ہے، پل کی تعمیر سے آٹھ طرفہ ٹریفک کے دبا ئو میں کمی واقع ہوگی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سمامہ اور پہلوان گوٹھ کے درمیان بھی بے خلل ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے جوہر چورنگی ہی کے مقام پر زیرتعمیر انڈرپاس کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی، اس موقعے پر پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھڑو، صوبائی وزرا، ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید