• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی ترقی کا راز قوم کے متحد ہونے میں ہے، سینیٹر ثناء جمالی

کوئٹہ( خ ن)بی اے پی کیء سینیٹر ثناء جمالی نے کہا ہے کہ 83 سال بعد بھی 23مارچ کا دن ہماری تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اسی تاریخی دن نے مسلمانوں کو متحد کیا قائداعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال اور تحریک آزادی کے قائدین کی قربانیوں سے حصول پاکستان کی راہ ہموارہوئی سینیٹر ثناء جمالی نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہاکہ پاکستان کی ترقی اوراستحکام کا راز پاکستانی قوم کے متحد ہونے میں ہے ہمارے متحد ہونے میں جمہوری روایات، رواداری ،ہم آہنگی اوربرداشت کوفروغ ملے گا ہمیں اس دن کی مناسبت سے عہد کرنا ہوگا کہ ہم اپنے بزرگوں کے نقشِ قدم پرچلتے ہوئے اپنے وطن کوعظیم ترملک بنائیں گے۔
کوئٹہ سے مزید