• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کا التواء غیر آئینی ،30 اپریل کو انتخابات کروائے جائیں، لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی)نا ئب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ آئین کا واضح حکم ہے کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے التواء سے متعلق الیکشن کمیشن کا تازہ حکم سراسر غیرآئینی ہے، الیکشن میں تاخیر کے حوالے سے سپریم کورٹ نے سوموٹو نوٹس لیا 90 روز میں الیکشن کرانے کی آئینی مدت سے انحراف کرکے حکومت اور الیکشن کمیشن آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں لیکشن کمیشن 30 اپریل کو پنجاب اسمبلی کےانتخابات کو یقینی بنائے۔، متناسب نمائندگی کا طریقہ انتخاب رائج، اراکین اسمبلی کی اہلیت جانچنے کے لیے ایک آزاد، خودمختار اور غیرجانبدار کمیشن تشکیل دیا جائے۔