• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، عمران کی 5 مقدمات میں حفاظتی ضمانت میں پیر تک توسیع

لاہور(نمائندہ جنگ …مانیٹر نگ سیل، ایجنسیاں) لاہور ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے5 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حفاظتی ضمانت میں پیر تک توسیع کردی،دوران سماعت جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا بیان حلفی غلط ہوا اور اسلام آباد کی عدالت میں آپکی درخواستیں زیر سماعت نہ ہوئیں تو پھر آپکو نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہیں،ہمیں قانون دکھائیں کہ دوبارہ حفاظتی ضمانت دی جاسکتی ہو، ابھی تک ماضی میں ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا نہ ہی اس طرح کی کوئی روایت ہے،غلط بیان حلفی پر توہین عدالت بھی ہو سکتی ہے،وکیل عمران خان بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ ہمیں خود سمجھ نہیں آرہی کہ کیسے ضمانتیں لیں، عدالت نے کہا بہتر ہے کہ یہ درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کریں،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاجب اسلام آباد گیا تو تمام راستے بند تھے، آج بھی ہم خفیہ آئے ہیں۔خیال رہے کہ عمران خان نے اسلام آباد کے 5 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کی ہیں، عمران خان کیخلاف تھانہ کھنہ اور رمنا کے دو، دو اور بارہ کہو کا ایک مقدمہ ہے، درخواستوں کی سماعت کیلئے 2رکنی اسپیشل بینچ تشکیل دیا گیا تھا، بینچ جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس انوار حسین پر مشتمل تھا،سماعت شروع ہوئی تو وکیل عمران خان نےکہا کہ آفس نے دوبارہ حفاظتی ضمانت دائر کرنےکا اعتراض کیا تھا، عدالت نے آج تک کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی، اسلام آباد میں عمران خان کیخلاف سیاسی مقدمات بنائےگئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید