• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کا اداروں کی رائے پر انتخابات ملتوی کرنا غیر آئینی، سراج الحق

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا سرکاری اداروں کی رائے پر انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان غیر آئینی ہے، اس سے قبل سپریم کورٹ کے دوصوبوں میں الیکشن کے معاملہ پر ازخود نوٹس سے بھی ابہام پیدا ہوا تھا، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی لڑائی سے جمہوریت ختم ہونے کا خطرہ ،حکمران جماعتیں ہوش کے ناخن لیں، اسمبلیوں کی تحلیل کی صورت میں 90دن میں الیکشن کرانا ضروری ہیں، پنجاب میں انتخابات کیلئے 30اپریل کی تاریخ مقرر کی گئی جو آئینی مدت سے 14دن تجاوز تھا الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ تمام سٹیک ہولڈرز کو بلا کر ایک ہی روز قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کیلئے راضی کرے ،اسلام آباد کی جامع مسجد فرقان میں خطبہ جمعہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی لڑائی کے نتیجے میں رہی سہی کمزور جمہوریت بھی ختم ہونے کا خطرہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید