• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، شہر بھر میں گوشت کا فی کلو نرخ 800 روپے ہو گیا

پشاور(این این آئی)رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی شہر بھر میں گوشت کا فی کلو نرخ 800 روپے ہو گیا ہے ۔ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات میں ناکامی اور محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے نیا نرخ نہ دینے کے بعد قصائیوں نے چھریاں تیز کر لی ہیں اور ازخود نئے نرخ مقرر کر دیئے ہیں پشاور میں ہڈی والا گوشت 800 جبکہ بغیر ہڈی کا گوشت فی کلو 950 روپے میں فروخت کیا جارہاہے مذکورہ نرخوں پر شہریوں نے حیرت کا اظہار کیا ہے اور ضلعی انتظامیہ سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ادھر قیمہ کے نرخ میں بھی اضافہ کیا گیا فی کلو قیمہ 900 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے گذشتہ سال القریش ایسوسی ایشن سے مذاکرات کے بعد بھینس کا گوشت 600 جبکہ بچھڑے کا گوشت 650 روپے میں فروخت کرنے کی اجازت دی تھی تاہم پورا سال گوشت 750 روپے فی کلو میں فروخت کیا جاتا رہا جبکہ گذشتہ روز سے گوشت کا نرخ از خود بڑھا کر فی کلو 800 روپے کر دیا گیا ہے قصائیوں کے مطابق رمضان کی آمد کے ساتھ ہی جانوروں کی سپلائی میں کمی آئی ہے دوسری جانب مرغی کی قیمت میں اضافے کے باعث گوشت کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث ڈیمانڈ بڑھ گئی پنجاب سے جانوروں کی ترسیل بھی کم ہو گئی۔
پشاور سے مزید