• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوسف رضا گیلانی کے والد علمدار حسین گیلانی کی برسی

ملتان (سٹاف رپورٹر ) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی والد تحریک پاکستان کے رہنما مخدوم علمدار حسین گیلانی کی 45ویں برسی کا اجتماع دربار موسی پاک شہید کے احاطہ میں ہوا ،سجادہ نشین مخدوم ابوالحسن گیلانی نے دعاکرائی، دعا سے قبل علامہ فاروق خان سعیدی نے خطاب کیا اور مخدوم علمدار حسین گیلانی کی تحریک پاکستان کے لیے خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا، قاری سعید سرمد نے تلاوت کی جبکہ منیر ہاشمی،حمید نواز عاصم،غلام شبیر قادری،نبیل یوسف،حامد علی سعیدی،محسن قادری،ذوالقرنین مہروی نے ہدیہ نعت پیش کیا ،تقریب میں یوسف رضا گیلانی،یزدانی گیلانی تنویرالحسن گیلانی ودیگر نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید