• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے، تفصیلات کے مطابق تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقہ میں نامعلوم مسلح افراد شہری اخلاق کے گھر داخل ہوئے اور گھر سے 7تولے سونا، 19 لاکھ نقدی و موبائل فونز لوٹ کر فرار ہو گئے، تھانہ چہلیک کے علاقہ میں شہری عزیز کے گھر سے گھریلو سامان مالیتی 60 ہزار چوری کرلیا گیا جب کہ اسی علاقہ سے نعیم احسن، عارف کے موبائل فونز اور حذیفہ کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی، دولت گیٹ کے علاقہ سے شہزاد، حرم گیٹ کے علاقہ سے عرفان کے موبائل فونز چوری ہو گئے، تھانہ قطب پور کے علاقہ سے ندیم، ارشد، کامران، فیصل اور عتیق کے موبائل فونز چوری ہو گئے، تھانہ شاہ شمس کے علاقہ میں مسلح افراد نے یوسف سے نقدی و موٹرسائیکل چھین لی، تھانہ کینٹ کے علاقہ سے ناظم اور کامران کی موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں جب کہ یاور سے نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر نقدی چھین لی، جلیل آباد میں اسامہ اور رمضان سے موبائل فونز چھین لیے گئے، تھانہ مظفر آباد کے علاقہ میں مسلح افراد نے شجا عت سے 7 لاکھ روپے چھین لیے جب کہ اسی علاقہ میں مسلح افراد نے حمزہ اور مشتاق سے نقدی اور موبائل فون چھین لیے، تھانہ گلگشت کے علاقہ میں مسلح افراد نے معظم اور ذوالقرنین سے موبائل فونز، شہزاد، نجمہ،کوثر سے موٹرسائیکل جب کہ وسیم کی اہلیہ سے موبائل فون چھین لیا، تھانہ صدر ملتان کے علاقہ میں مسلح افراد نے راشد سے نقدی چھین لی، تھانہ بی زیڈ کے علاقہ میں اسد اور علی سے موبائل فونز چھین لیے گئے، تھانہ کوتوالی کے علاقہ میں نامعلوم افراد شادی والے گھر سے 4 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے جب کہ موٹر وے پر نامعلوم افراد نے بشیر کے ٹرالر سے سامان چوری کر لیا۔
ملتان سے مزید