• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، متعدد فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے

ملتان (سٹاف رپورٹر)خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے کریانہ سٹورز، سویٹس یونٹس، ریسٹورنٹس اور بیورجز یونٹس کی چیکنگ کی، قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد، 38 لٹر مضر صحت ڈرنکس، 5 کلو غیر معیاری اشیاء تلف کردیں،کچا کھوہ فلنگ اسٹیشن خانیوال میں کریانہ سٹور کو ممنوعہ اشیاء فروخت کرنے پر10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسی طرح حسینی چوک کچاکھوہ میں مٹھائی میں مردہ حشرات پائے جانے، خوراک کی نامناسب سٹوریج پر بیکری یونٹ کو بھاری جرمانہ،چونگی نمبر 5 بورے والا میں بیوریج یونٹ کو ایکسپائرڈ اشیاء کی موجودگی ہونے، ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی عدم موجودگی پر 12 ہزار روپے، ملتان روڈ غوثیہ چوک لودھراں میں ریسٹورنٹ کو کچن ایریا میں ورکرز کا سگریٹ نوشی کرنے، فریزر میں گندگی پائے جانے اور پنجاب پیور فوڈ رولز کی خلاف ورزیوں پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائدکیاگیا ۔
ملتان سے مزید