• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران مینار پاکستان پر ٹیریان کو اپنانے پر بھی روشنی ڈالیں، ان کی امریکہ سے اوپر لڑائی اندر سے بھائی بھائی ہیں، وفاقی وزراء

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزراء کا کہنا ہے کہ مینارِ پاکستان میں فارن فنڈنگ،توشہ خانہ چوری اورٹیریان کو اپنانے پہ بھی روشنی ڈالیں،عمران نیازی کی امریکا سے اوپر سے لڑائی اندر سے بھائی بھائی ہیں، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا بیرونی ایجنٹ عمران نیازی کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے تھی، پہلے امریکی لابنگ فرموں سے تو حقیقی آزادی حاصل کرلو ، تم آزادی قانون اوراپنے کیسز سے چا ہتے ہو،وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا حقیقی آزادی جو جانور نیوٹرل، باجوہ کی تاحیات توسیع سے لیکرمحسن نقوی اور امریکا سے معافیوں تک پہنچی، آج حقیقی طور پر دفن ہو چکی، فتنے سے حقیقی آزادی دلوانے کا وقت آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ غدارِ وطن مینارِ پاکستان جیسی پاک جگہ کو اپنے جھوٹ کیلئے استعمال کر رہا ہے۔ایک بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کام کرنے والے ایجنٹ کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے امریکی لابی فرموں سے تو حقیقی آزادی حاصل کرلو، امریکا سے نہیں ڈرتا سے لیکر میری جان کو خطرہ ہے کا جھوٹ بولا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان آئین، قانون، سچائی، توشہ خانہ، فارن فنڈنگ، ٹیریان نیازی کیسز سے حقیقی آزادی چاہتے ہیں، فارن فنڈنگ سے پاکستان میں فتنہ پھیلانے والے کو کھلی چھوٹ نہ ملتی توعوام کی حالت بہتر ہوتی۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان ہر ادارے اور اسکے سربراہ کو اپنا غلام بنانے کی حقیقی آزادی چاہتے ہیں، اسکی حقیقی آزادی کے مناظر ڈی چوک پر پوری قوم پہلے ہی دیکھ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک بار پھر ملک میں لوٹ مار کی حقیقی آزادی چاہتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید