• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کیخلاف خلاف پہلا ون ڈے جیت لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آکلینڈ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف پہلا ون ڈے انٹر نیشنل198رنز سے جیت لیا۔نیوزی لینڈ نے ہفتے کو ڈے اینڈ نائٹ میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے274رنز بنائے جواب میں سری لنکا کی ٹیم صرف76رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ہنری سفلی نے31رنز دے کر پانچ اوربلیئر ٹکنر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ڈیرل مچل نے بھی دو وکٹ حاصل کئے۔سری لنکا کے پانچ وکٹ دس اوورز میں31رنز پر گر گئے تھے اور ٹیم 19.3اوورز میں آؤٹ ہوگئی۔
اسپورٹس سے مزید