• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارشوں کے باعث منڈیوں میں اجناس اور دودھ کی سپلائی متاثر

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان سمیت گرد و نواح میں جاری بارشوں کے باعث منڈیوں میں اجناس اور شہر میں دودھ کی سپلائی کا کام متاثر ہو اہے۔ملتان سمیت نواحی علاقوں میں حالیہ بارشوں سے نظام زندگی متاثر ہو رہا ہے۔بارش کی وجہ سے غلہ منڈی اور سبزی منڈی میں اجناس کی آمد کا کام تعطل کا شکار ہے۔آڑھتیوں کا کہنا ہے کہ تمام سبزیاں اور پھل دیہی علاقوں سے آتے ہیں۔بارشوں کی وجہ سے کچے راستے سب سے پہلے خراب ہوتے ہیں جبکہ موسلادھار بارشوں کی وجہ سے سڑکوں کی حالت بھی ابتر ہے اور دیگر اجناس غلہ منڈیوں میں تاخیر سے آ رہی ہیں یا پھر ان کی آمد میں بھی تعطل پیدا ہو رہاہے۔ملتان غلہ منڈی اور سبزی منڈی میں اجناس کی سپلائی متاثر ہونے سے شہر کی مختلف مارکیٹوں اور بازاروں میں ان کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔دریں اثناء بارشوں کی وجہ سے شہر میں دودھ کی ترسیل کا کام بھی متاثر ہو رہا ہےجس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
ملتان سے مزید