• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدارتی ایوارڈ وصول کرنے کے بعد نئی توانائی ملی‘ گل زرین

پشاور(جنگ نیوز) پشتو کی نامورلوک گلوکارہ وگمہ (گل زرین) نے گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی سے صدر پاکستان عارف علوی کی جانب سے نامزد کردہ صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی وصول کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدارتی ایوارڈ وصول کرنے کے بعد نئی توانائی ملی۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں مشکل صورتحال کی وجہ سے فنی کیریئر پر منفی اثر پڑا لیکن پہلے صدارتی ایوارڈ کیلئے نامزدگی اور اب وصولی نے وہ تمام دکھ بھلادئیے۔اس سلسلے میں محکمہ ثقافت خیبرپختونخوا اور سابق سٹیشن ڈائریکٹرریڈیو پاکستان پشاور مرکز لائق زادہ لائق کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے اس حوالے سے اہم کردار ادا کیا۔ایوارڈ وصولی پر فنکار برادری اور مداحوں کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے بھی مجھے مبارکباد کی کالیں کی ہیں جس کیلئے ان کی شکر گزار ہوں۔
پشاور سے مزید