کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمدبنگلزئی اور عثمان علی جمالی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نااہلی کے باعث مہنگائی نے غریبوں کا جینا حرام کردیا ہے پرائس کنٹرول کے ادارے کہیں بھی نظر نہیں آرہے ہیںحکومت کی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے رمضان کی آمد کے ساتھ ہی انتظامیہ حسب معمول ناجائز منافع خوری روکنے میں ناکام ہےتودوسری جانب کوئٹہ خصوصاً سریاب کے مکین پانی بجلی اورگیس کی سہولیات سے بھی محروم ہیں رہنمائو ں نے کہاکہ دنیا بھرمیں رمضان المبارک کی آمد پر غیرمسلم ممالک میں بھی روزہ داروں کو ریلیف دینے کیلئے تمام سامان پر خصوصی رعایت دی جاتی ہے بدقسمتی سے اسلام کے نام پر آزادہونے والے ملک میں ہرچیز کی قیمت میں خودساختہ اضافہ کرکے لوگوں سے رقم بٹوری جاتی ہے ۔