• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ بارش کے بعد گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا‘ پشتونخوامیپ

کوئٹہ (پ ر) پشتونخوامیپ ضلع کوئٹہ کے ڈپٹی سیکرٹریز جمشید خان دوتانی ، حاجی ولی بریالے ،منان نصرت اور دوست محمد ہنہ وال نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میںحالیہ بارش کے بعد ہر طرف گندگی کا ڈھیر لگاہوا ہے تمام وسطی علاقوں میں گندگی کے ڈھیر اب تک میٹرپولیٹن کارپوریشن نے صفائی کاکام شروع نہیں کیا بیان میں کہا گیا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی غیر سنجیدگی ، فرائض میں غفلت اورامور سے نابلد ہونے کے باعث شہر ی آبادی اس وقت صفائی کے ابتر نظام سے شدید مشکلات کا شکار ہے ہر ماہ ملازمین کی تنخواہوں کی بندش پر احتجاج ، اپنے ذمہ داریوں کو پورا کرنے سے انکار کی صورتحال نے کوئٹہ شہر کو گندگی کے ڈھیر میں تبدیل کردیا ہے کواری روڈ ، زمان روڈ، جان محمد روڈ ، پشتون آباد، سرکی روڈ، سیٹلائٹ ٹائون ، تختانی بائی پاس، شالدرہ ، پشتون درہ ، پشتون باغ، نواں کلی ، سریاب ، ہزار گنجی اور شہر کے وسطی علاقوں میں نالیاں گند سے بھری پڑی ہے جن کی صفائی ناگزیر ہے۔
کوئٹہ سے مزید