• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی آمرانہ سوچ کو شکست دینے کا دن ہے، سردار رحیم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری جی ڈی اے کے اطلاعات سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ آج سندھ کے 15 اظلاع کے کچھ حلقوں میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی آمرانہ سوچ کو شکست دینے کا دن ہے ، زرداری لیگ نے اپنے مخالفین کو کوٹڈیجی ، کنڈیاری ، بدین اور دیگر علاقوں میں حراساں کرتے ہوئے سیاسی کارکنان کو انتقام کا نشانہ بنایا اور غیر قانونی طور پر گرفتار کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری بیان میں کیا سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں بھی سندھ بھر میں رکارڈ دھاندلیاں کی گئی پولنگ اسٹیشنز پر پولیس اور الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے بیلٹ پیپر چوری اور حملے کیے گئے تھے ، جس کی وجہ سے ان حلقوں میں دوبارہ انتخابات ہو رہے ہیں ، اور اب جمہوریت کے خودساختہ چیمپئین اپنے مخالف ووٹروں کو پولیس کی طاقت سے حراساں کرکے گرفتاریاں کررہےہیں ، انہوں نے کہا کہ اگر آج دبارہ ہونے والے انتخابات میں دھاندلی اور تشدد کے واقعات کو نہیں روکا گیا تو عوام احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے گی ۔

ملک بھر سے سے مزید