سرگودھا(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آٹے کی مفت تقسیم میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ، ملکی تاریخ میں پہلی بار رمضان میں آٹامفت تقسیم کیا جارہا ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سرگودھا میں آٹا مرکز کا اچانک دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے آٹے کی مفت فراہمی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور شہریوں سے براہ راست ان کی شکایات بھی سنیں، مستحقین میں آٹا تقسیم کیا، آٹا سینٹرز کی تعداد میں اضافے کا حکم بھی دیدیا۔اس موقع پروزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ عوام کی خدمت میرا مشن ہے ، آٹے کی فراہمی کو خود چیک کررہاہوں ، وزیراعلی پنجاب اور ان کی ٹیم اچھا کام کررہے ہیں ، یہ خدمت نہیں عبادت ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ عوام کی دعاؤں سے ملک مشکلات سے نکل کر آگے بڑھے گا ، مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔