• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش، 3 مقدمات میں 4 اپریل تک عبوری ضمانت منظور

لاہو ر( این این آئی) عمران خان لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوگئے، عدالت نے سابق وزیر اعظم وچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف درج 3مقدمات میں 4اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی،عدالت نے عمران خان کو ایک، ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر ریکارڈ طلب کرلیا،جج اعجاز بٹر نے عمران خان کو ہدایت کی کہ کسی تاریخ پر غیر حاضر نہیں ہونا اور شامل تفتیش بھی ہوں، جبکہ عمران خان کے وکیل کو کم لوگوں کیساتھ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں درج 3مقدمات جن میں پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کی موت، جلا گھیرا اور کار سرکار میں مداخلت شامل ہیں میں ضمانت کیلئے عمران خان انسداد دہشتگری کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان کی درخواست پر جج اعجاز بٹر نے سماعت کی۔دوران سماعت عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ عمران خان عدالت کے سامنے موجود ہیں۔جج نے ہدایت دی کہ عدالتی عملہ عمران خان کی حاضری کا عمل مکمل کرے۔عمران خان کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ شامل تفتیش ہونا چاہتا ہوں ،پولیس کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے، عدالت تینوں مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر کے پولیس کو گرفتاری سے روکے۔بعدازاں عدالت نے عمران خان کو ایک، ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ان کی ضمانت 4اپریل تک منظور کرلی اور پولیس کو عمران خان کی گرفتاری سے روکتے ہوئے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر ریکارڈ طلب کرلیا۔

اہم خبریں سے مزید