• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھ سے کسی نے استعفیٰ نہیں لیا، مستعفی اٹارنی جنرل پاکستان

اسلام آباد ( آن لائن ) مستعفی اٹارنی جنرل آف پاکستان شہزاد عطاء الٰہی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں نے ذاتی مصروفیات کے سبب اٹارنی جنرل آف پاکستان کی پوزیشن سے دیا، اپنا استعفی ایک سینئر وفاقی وزیر کی درخواست پر صدر مملکت کو بھجوانے کی بجائے ان کے حوالے کیا۔مذکورہ وفاقی وزیر کی طرف سے مجھے اپنا استعفی دینے کا فیصلہ ملتوی کرنے سمیت لکھا گیا استعفیٰ صدر مملکت کو نہ بھیجنے کی درخواست کی تھی۔ جسے قبول کرتے ہوئے میں نے اصلی مستعفی نامہ سینئر وفاقی وزیر کے حوالے کیا۔ اب یہ حکومت کی صوابدید ہے کہ وہ یہ استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوائے،تا ہم انہوں نے اس عمل کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے 24 مارچ کو اے جی کی پوزیشن سے استعفیٰ لکھ دیا ہے جو صدر مملکت کی جگہ سینئر وفاقی وزیر کے حوالے اسی دن کر دیا گیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید