• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ تعلیم کی خطرناک و بو سید ہ عمارتوں کو قابل استعمال بنانے کیلئے ضروری کارروائی کی ہدایت

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے عوام کا معیار زندگی بلند کر نے کیلئے سالانہ تر قیاتی پروگرام کے تحت راولپنڈی ڈویژن میں 94564ملین مالیت کی 235نئی سکیموں کا اجراء کیا گیاہے ان سکیموں کیلئے مختص شدہ بجٹ میں سے 7147ملین ریلیز کئے گئے تھے جن میں سے 71 فیصد خرچ ہو چکے ہیں۔سالانہ ترقیاتی پروگرام کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ تعلیم کی خطرناک و بو سید ہ عمارتوں کو قابل استعمال بنانے کیلئے ضروری کارروائی عمل میں لائی جا ئے اسکے علاوہ سکو لوں میں سہولیا ت کی دستیا بی اور تعلیمی معیا ر کو بہتر بنانے کے لئے بھی اقدامات اٹھا ئے جا ئیں۔اجلا س میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ناز یہ سدھن، ڈائر یکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سیف انور جپہ، ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر(ریو نیو) نبیل سندھو، اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر معظم علی، ایس ای ہا ئی و یز، ایکسئین بلڈ نگ، نیشنل ہائی و یز اور د یگرمتعلقہ سر کا ری محکمو ں کے سربراہان کی بڑ ی تعداد نے شرکت کی، اجلاس میں بتایا گیا کہ سالانہ تر قیاتی پرگرام کے تحت ڈویژن بھر میں 273482 ملین کی 640 سکیمیں شامل ہیں ان میں سے 405 جاری اور 235 نئی ہیں۔کمشنر کو بتایا گیا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ضلع اٹک کی 120، ضلع چکوال کی 99، ضلع جہلم کی 66، ضلع مری کی 52 اور ضلع راولپنڈی کی 303 سکیمیں شامل ہیں۔ راولپنڈی ضلع کی تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ یہاں مجمو عی طور پر 303سکیمیں ہیں جن میں سے 123نئی جبکہ 180پر کا م جا ری ہے ۔
اسلام آباد سے مزید