• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نو پارکنگ خلاف ورزی کیخلاف سپیشل سکواڈزمتحرک

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) نو پارکنگ کی خلاف ورزی اورفٹ پاتھ پر غیرقانونی پارکنگ کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے سپیشل سکواڈزمتحرک کردئیے گئے ،اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے شاپنگ مالز،مارکیٹس، تجارتی مراکز اور بڑی شاہراؤں میں غیر قانونی پارکنگ کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے سپیشل سکواڈ تشکیل دئیے ہیں، جنہوں نے اس سلسلے میں کارروائیاں کرتے ہوئے 2403چالان ٹکٹس جاری کئے اورگاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کر دیا ۔چیف ٹریفک آفیسراسلام آباد نے تمام زونل ڈی ایس پیز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو کم کرنے کے لئے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ بننے والے عناصر خصوصاً جو ٹریفک ڈسپلن کو متاثر کرتے ہیں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کو مزید مؤثر بنایا جائے، انہوں نے کہاشاپنگ سنٹرز میں پارکنگ کے لئے مختص جگہ پر پارکنگ کو یقینی بناتے ہوئے نوپارکنگ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو رعایت نہ دی جائے،چیف ٹریفک آفیسر نے کہافٹ پاتھ پر پیدل چلنے والوں کا حق ہے فٹ پاتھ پر کسی قسم کی پارکنگ یا رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔
اسلام آباد سے مزید