• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامران اکمل کی قومی سلیکشن پینل میں واپسی نہ ہوسکی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ ختم ہونے کے باوجود قومی سلیکشن پینل میں کامران اکمل کی واپسی نہ ہوسکی۔ پی سی بی نے ان کی جگہ مزید کسی سلیکٹر کا تقرر نہ کرنے اور سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر کو کمیٹی میں واپس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینئر چیف سلیکٹر ہارون رشید ، جونیئر چیف سلیکٹر کی حیثیت سے کام کرتے رہیں گے۔کامران اکمل نے ایک نجی ٹی وی سے معاہدے کی وجہ سے کام کرنے سے معذرت کی تھی۔ حیران کن طور پر پی سی بی نے محمد یوسف کو پی ایس ایل کے دوران ایک نجی ٹی وی پر کام کرنے کی اجازت دے دی تھی۔ عام طور پر پی سی بی ملازمین کو ٹی وی چینل پر کام کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ فروری میں کامران اکمل کو جونیئر سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا ۔ پی ایس ایل کے بعد پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 کا انتخاب ہارون رشید کی سربراہی میں ہوا تھا۔ کامران اکمل کے کمیٹیوں میں شمولیت کا پی سی بی نے بتانا ہے تاہم ابھی تک کامران اکمل سے پی سی بی نے سلیکشن کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا ۔ جونیئر سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش کے دورے کے لئے ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ جبکہ دورہ زمبابوے کیلئے پاکستان شاہینز کا اعلان بھی ہوچکا ہے۔

اسپورٹس سے مزید