• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا دوسرے میچ میں بھی شان اور افتخار کو کھلانے سے گریز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان نے افغانستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں بھی اپنے سب سے تجربہ کار بیٹسمینوں شان مسعود اور افتخار احمد کو کھلانے سے گریز کیا اور بیٹنگ لائن کو اعتماد دینے کے لئے نوجوان بیٹرز کو ایک اور لائف لائن دی۔ شارجہ میں دوسرے میچ میں آل راؤنڈر محمد نواز کو فہیم اشرف کے بجائے فائنل الیون میں جگہ دی گئی ۔ پاکستان تین اسپنر محمد نواز، عماد وسیم اور شاداب خان کے ساتھ میدان میں اترا۔ دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شاداب خان، محمد حارث، عبداللہ شفیق، اعظم خان، فہیم اشرف، عماد وسیم، زمان خان، احسان اللہ، طیب طاہر، نسیم شاہ اور صائم ایوب شامل تھے۔

اسپورٹس سے مزید