• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیشت کی بہتری کے لئے سی پیک پر توجہ دیناناگزیر ہے، الطاف شکور

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری کے لئے سی پیک پر توجہ دیناناگزیر ہے،سی پیک جیسے اہم قومی منصوبوں کو سیاسی مفادات سے بالاتر رکھا جائے تاکہ سیاسی حکومتوں کی تبدیلی کی صورت میں بھی ان کا تسلسل یقینی بنایا جاسکے،الطاف شکورنے تجویز پیش کی کہ سی پیک منصوبوں کی مانیٹرنگ اس طرح ترتیب دی جائے کہ اس کے نتیجے میں زیادہ سے زیادہ عوامی ثمرات سمیٹے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پالیسیاں زیادہ تر بیوروکریسی کی رائے پر مبنی ہوتی ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید