• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ معمولی اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی)ملک میں سیمنٹ کی فی بوری ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ہفتہ واربنیادوں پرمعمولی اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 22مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1104 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.22 فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1101 روپے ریکارڈکی گئی تھی،اسی طرح ملک کے جنوبی علاقوں میں 22مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1166 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.1 فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1164 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق 22 مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ میں اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1102 روپے، راولپنڈی 1093 روپے، کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1128 روپے، حیدرآباد1150 روپےریکارڈکی گئی۔
ملک بھر سے سے مزید