کوئٹہ(پ ر) رمضان کی ساعتوں، رحمتوں، برکتوں کو زیادہ سے زیادہ سمیٹا جائے، رمضان تمام مہینوں کا سردار مہینہ ہے۔ رمضان جشن نزول قرآن کا مہینہ ہے۔ رمضان میں بندہ رب کے قریب ہوجاتا ہے۔ رمضان میں قرآن سے تعلق کو مضبوط کیا جائے،یہ بات ممتاز عالم دین خطیب جامع مسجد قندہاری مفتی محمد احمد خان نے اجتماع سے خطاب میں کہی، انہوں نے کہا کہ روزہ انسان میں تقویٰ پیدا کرتا ہے اور اللہ کو تقویٰ بہت پسند ہے۔ رمضان میں ایک نیکی کا اجر ستر گنا بڑھ کر ملتا ہے۔ اللہ تعالیٰ رمضان میں نیکیوں کی سیل لگاتا ہے۔ رمضان المبارک کو جنت والا رمضان بنایا جائے اور جہنم سے آزادی حاصل کی جائے۔انہوںنے کہا کہ رمضان قرآن کا مہینہ ہے اور روزہ رب سے وفاداری کا نام ہے۔ رمضان میں عبادات کے ذریعے رب کو راضی کیا جائے۔