• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو سستے داموں اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی، چیف کمشنر

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کے چیف کمشنر نور الامین مینگل نے اتوار کو ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کے ہمراہ اسلام آباد کے سستے رمضان بازار جی سکس آبپارہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سستے داموں اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔ عوام کیلئے چھ سستے رمضان بازار جی سکس‘ ایچ نائن‘ آئی نائن‘ جی الیون‘ بھارہ کہو‘ پاکستان ٹاؤن میں لگائے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز نے ایک سو بارہ مقامات پر انسپکشن کی اور گرانفروشی پر 11ہزار 8سو روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ 3دکانیں سیل کر دی گئیں جبکہ 3افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ 7پروفیشنل بھکاریوں کو بھی گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا۔ تجاوزات کیخلاف بھی آپریشن کیا گیا‘ 10کلو سے زائد پولی تھین بیگز ضبط کر لئے گئے۔ ایک غیر قانونی پٹرول فلنگ ایجنسی اور تین غیر قانونی ایل پی جی فلنگ اسٹیشنز کو سیل کر دیا گیا۔ علاقہ میجسٹریٹ نے سبزی منڈی میں ڈی سی ریٹ کی خلاف ورزی پر 8افراد کو تھانہ سبزی منڈی منتقل کر دیا گیا۔ مجسٹریٹ انڈسٹریل ایریا نے بری امام بازار میں دودھ، گوشت، پھلوں، سبزیوں کی دکانیں کو چیک کیا اور 5افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کردیا۔
اسلام آباد سے مزید