اسلام آباد (وقائع نگار) وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے ٹنلنگ انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان کا دورہ کیا۔ ٹی آئی پی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔ سیکرٹری مواصلات و چیئرمین این ایچ اے کیپٹن (ر) محمد خرم آغا، آئی جی موٹروے پولیس سلطان خواجہ سمیت ممبر فنانس‘ ممبر ای سی‘ ممبر کے پی‘ ممبر پی پی پی‘ جی ایم پلاننگ‘ ڈائریکٹر روڈز سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ مولانا اسعد محمود نے پاکستان کی ٹنلنگ انڈسٹری میں اسکالرز اور پریکٹیشنرز کی بہتر تفہیم کو فروغ دینے کیلئے مزید اقدامات پر زور دیا۔ ترجمان این ایچ اے کے مطابق انہوں نے ٹی آئی پی کی استعداد کار بڑھانے کیلئے وزارت مواصلات کے مکمل تعاون کا بھی یقین دلایا۔