• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے اے سی نورنگ کا مفت آٹے کی تقسیم کا معائنہ

پشاور (جنگ نیوز) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نورنگ گوہر علی نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر لکی یوسف خان کے ہمراہ حکومت کی جانب سے مفت فراہم کیے گئے آٹے کی تقسیم کا معائنہ کیا اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لئے ہدایات جاری کیں۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے بازار میں حفظان صحت کے اقدامات کو چیک کرنے کے لیے قصاب کی دکانوں کا معائنہ کیا اور قانون کی خلاف ورزی پر چند قصابوں پر جرمانے عائد کئے، اس کے ساتھ ساتھ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے پھاٹک چوک سے ہسپتال روڈ تک انسداد تجاوزات مہم چلائی جس میں بازار کے سامنے سے تمام عارضی تجاوزات ہٹا دی گئیں۔
پشاور سے مزید