• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کی ذمہ دار نا اہل پی ٹی آئی حکومت ہے، عرفان آفریدی

پشاور (جنگ نیوز)پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عرفان آفریدی نے کہا ہے کہ بے روزگاری مزید بڑھی ہے، مہنگائی کی ذمہ دار بھی نا اہل پی ٹی آئی حکومت ہے جس کی ناقص اور غلط پالیسیوں کے باعث وطن عزیز معاشی بحران کا شکارہو چکا ہے اس وقت چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری عوام کی امیدوں کا محور و مرکز بن چکے ہیں بطور وزیر خارجہ عالمی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر بنانے کیلئے ان کی کاوشیں قابل قدر ہیں ۔ الیکشن جب بھی ہوں پیپلز پارٹی اس کیلئے پوری طرح تیار ہیں، آصف علی زرداری ہی واحد لیڈر ہیں جنہوں نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں نے سے نکالا ہے کامیابی پیپلز پارٹی کے امیدواروں کا مقدر بنے گی ہے ۔فتنہ خان نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک کو بچانے کیلئے اپنی سیاست کو داؤ پر لگا دیا ہے اگر پاکستان کی تاریخ میں، آصف علی زرداری کا اقتدار نکال دیا جائے تو پیچھے اند ھیرا ہی بچتا ہے ۔عمران شیطان ہے، فراڈ یا اور جھوٹا ہے ایسے شیطان قید ہو جا ئیں تو ملک سے مہنگائی ختم ہو جائے۔ شیطان قید ہے اور سیاسی شیطان آزاد گھوم رہا ہے تحریک انصاف کی تاریخی نا اہلی کے باعث ملک میں مہنگائی ہوئی مہنگائی کے طوفان میں حکومت عوام کو ریلیف دینے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔عمران قتل منصوبہ عمران نیازی کی طرف سے عوام کو گمراہ کرنے کا نیا شوشہ ہے، عمران نیازی کو حکومت اور ریاستی اداروں پر قتل کے الزامات کے ثبوت دینا ہو نگے ریاست سپر لاڈلے کے مزید ناز نہ اٹھائے،عمران نے امریکی سازش پر یوٹرن لیا تو ان کے کارندوں نے امریکیوں کے پیر پکڑ لئے ۔فرد واحد کی مرضی کے مطابق آئین نہیں چل سکتا ملک میں بدامنی پیدا کرنے والے ملک وقوم کے دشمن ہیں الیکشن کمیشن نے ملک کو بڑے آئینی بحران بچایا انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد سیاسی قوت ہے جو اقتدار میں آکر چھوٹے کا شکاروں اور سرکاری ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرتی ہے آنے والی حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی عوام پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں۔
پشاور سے مزید