پشاور ( نمائندہ خصوصی)قومی وطن پارٹی کی صوبائی وائس چیئرپرسن ڈاکٹر فائزہ رشید نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے مینار پاکستان لاہور میں کنٹینر میں چڑ کر کارکنوں سے خطاب ہر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بچگانہ حرکت کرکے عمران نیازی نے یہ ثابت کردیا کہ اسے ملک وقوم سے کوئی سروکار نہیں ، ان کو صرف اپنی ذات پیاری ہے۔لیڈر وہ ہوتاہے جو کارکنوں اور عوام کی قیادت کرتے ہوئے خود کو پہلے قربانی کے لئے پیش کرتاہے بلٹ پروف کنٹینر میں چھر کر بھڑکیں مارنے والے کو لیڈر کہلانے کا کوئی حق نہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کارکنوں کو مشورہ دیاکہ وہ بھی ہوش کے ناخن لیں اور مزید اس کی چکنی چپڑی باتوں میں نہ آئیں اور اپنی دنیاوآخرت برباد نہ کریں ۔